ایران کے صدر اور دیگر اعلٰی حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔سرکاری حکام

381

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے صدر اور دیگر اعلٰی حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں کی نمایاں تعیناتی اور حرکت نوٹ کی گئی ہے ۔

نیوز ذرائع کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ارکان کئی سرکاری عمارتوں کے قریب پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں۔

تہران میں آیت اللہ علی خامناہی کی سربراہی میں ایرانی سپریم کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

سپریم کونسل کے سربراہ نے ایرانی عوام کو پرسکون رہنے کی تلقین کی ہے.
اسرائیلی نیوز چینلز سمیت بعض نیوز چینلز ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے ہلاکت کی اطلاعات دے رہے ہیں۔

اگر ایرانی صدر کی واقعے میں ہلاکت ہوجاتی ہے تو یہ پہلی دفعہ نہیں کہ ایرانی صدر کو ہلاک کیا گیا ہو اس سے پہلے 1981 میں مجاہدین خلق نے ایرانی صدر محمد علی رضاہی کو قتل کیا تھا۔

ایرانی آئین کے مطابق ایرانی نائب صدر اول ایرانی سپریم کونسل کے تائید سے ایرانی صدر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔