افغانستان: بارش و طوفان، سینکڑوں افراد جانبحق

149

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے لگ بھگ 300 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آیا جس سے کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہے کہ سیلاب سے دو ہزارسے زائد گھروں ، مساجداور چارگھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔