اسپلنجی: پاکستانی فوجی قافلوں کی پیش قدمی، بکتر بند گاڑیاں شامل

1759

مستونگ کے علاقے اسپلنجی و گردنواح میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر پیش قدمی کررہی ہے۔ بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر متعدد گاڑیوں میں فوجی اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلپنجی، مَرو اور ڈھاڈر سے متصل علاقوں میں پاکستان فوج قافلوں کی شکل میں پیش قدمی کررہی ہے۔

فوجی قافلوں میں بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ دنوں مذکورہ علاقوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی تھی۔