گڈانی : بحر بلوچ میں زندہ نایاب وہیل نمودار

427

بلوچستان ساحلی پٹی گڈانی میں زندہ نایاب دیوہیکل سیاہ وہیل نمودار ہوا ہے ۔

گڈانی کے سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر سمندری حیات کی سب سے بڑی نسل سیاہ وہیل کھلے سمندرمیں غوطے کھاتی دکھائی دی ہے۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق وہیل کی لمبائی سو فٹ اور چوڑائی پچاس فٹ ہے۔ جبکہ وزن ڈیڑھ سو ٹن سے بھی زائد ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کی مختلف ساحلی پٹیوں پر مردہ حالت میں وہیل پائی جا چکی ہیں۔

لیکن گڈانی کی تاریخ میں پہلی بار زندہ وہیل نمودار ہوئی ہے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سیاہ وہیل کا ساحل کے قریب آنا سمندر میں ماہی گیروں کیلئے نئی امید ہے۔

خیال رہے کہ ساحل بلوچستان کا شمار ان ساحلوں میں سے ہے جو قدرتی نایاب آبی حیات کیلئے باقی علاقوں کی بنسبت انتہائی پرسکون جہاں نایاب قسم کے مچھلی ودیگر سمندری حیاتیات پائے جاتے ہیں،پیر کے روز ساحل گڈانی سے ہی ایک زندہ وہیل نمودار ہوا جو لوگوں کی توجہ کامرکز بنا اور لوگ دیکھ کر محظوظ ہونے لگے،ماہرین کیمطابق بلوچستان میں نایاب قسم کےآبی حیات پائے جاتے ہیں تاہم ٹرالرنگ کیوجہ سے انہی سمندری حیاتیات کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ ٹرالرنگ کو مکمل روکنے میں حکومت ناکام نظر آتی ہے۔