گوادر: کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر حملہ

542

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔

گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں گذشتہ رات کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ حکام نے حملے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔