گوادر میں وی آئی پیز کی سیکورٹی کے نام پر شہریوں کو گھنٹوں خوار کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حق دو تحریک

171

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے وی آئی پیز کے سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کو ذلیل و خوار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی کسی طور پر عوام سے بہتر نہیں اگر وی آئی پی ایسے ہی حساس ہیں یا ان کی جان کو تھریٹ ہے تو ان کو باہر ہی نہ نکالا جائے یا ان کے لئے مخصوص راستے بنائے جائیں مگر عوامی شاہراہ کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بیان میں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ جہاں بھی وی آئی پی کے سیکیورٹی کے نام پر روڈ بلاک کیا گیا وہیں پر دھرنا دیں ذمہ دار فوری طور پر پہنچ جائیں گے۔