کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

181

بلوچستان کے علاقے کیچ سے پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی پراک ولد کمال، مجاہد ولد تاج محمد اور شیھک ولد جلیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے ایک ضعیف العمر شخص ہیں جنہیں گذشتہ رات دشت کے درچکو سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر مجاہد کے ساتھ حراست میں لیا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والے شیھک کو فورسز نے کل شب تحصیل تمپ کے علاقے کسانو سے حراست میں لیا ہے۔