کیچ میں دشمن فوج پر دو حملوں میں تین اہلکار ہلاک کیئے ۔ بی ایل ایف

269

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں دشمن فوج کو دو حملوں میں نشانہ بناکر تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کل 25 اپریل کو رات ساڑھے نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک پر قائم فوجی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا اور چوکی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد شکست خوردہ فورسز کے اہلکار کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں کل رات ساڑھے دس بجے تمپ ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے قریب سے جاکر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ شکست خوردہ دشمن کو سنبھالنے کا موقع نہیں ملا اور حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد مذکورہ چیک پوسٹ کے قریب میں تعینات فورسز مدد کے لیے پہنچے لیکن سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں کی جانب نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن فوج پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔