کیچ: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

216

بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو غیر مقامی افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل تمپ کے علاقہ سرنکن پیش آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد شاھد ولد محمد صدیق اور محمد نعیم ولد محمد حنیف شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق پنجاب سے ہیں۔

انتظامیہ نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔