کیچ: ایک شخص لاپتہ، سی پیک پر دھرنا

337

ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں جبری گمشدگی کے خلاف ایم ایٹ شاہراہ بلاک، دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ہوشاپ سے میر مشتاق ولد صوالی نامی شخص کو جبری اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

مذکورہ جبری گمشدگی کے خلاف اہل علاقہ اور میر مشتاق کی فیملی نے ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر احتجاجاً دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

لواحقین نے جبری گمشدگی کے شکار شخص کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اور رہا نہ ہونے کی صورت میں روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔