کوہلو: فورسز چیک پوسٹ سے جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

514

کوہلو فورسز چیک پوسٹ سے بارہ روز قبل جبری لاپتہ شخص کی شخص سبی سے برآمد ہوئی ہے۔

رواں مہینے کی 11 تاریخ کو کوہلو کے ماچی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ملک رباء ولد گل محمد مری کی لاش سبی سے برآمد ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ملک رباء کو ایک اور شخص کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا، بعدازاں دوسرے شخص کو رہا کردیا تاہم ملک رباء کی لاش گذشتہ روز سبی سے برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی لاشیں مختلف اوقات میں برآمد ہوتی رہی ہے جن کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے گذشتہ روز بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک اور متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کئی افراد کو لاپتہ ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں ایسے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں پاکستانی فورسز و خفیہ ادارے لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے ویڈیوز بھی موجود ہیں۔