کوسٹ گارڈ کا غیر اخلاقی رویہ ، مکران کراچی کوچ یونین نے سروس چلانا معطل کردیا

237

مکران کراچی کوچ یونین نے کوسٹ گارڈ کے رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی کال دے کر ، تربت اور گوادر سے بس سروس معطل کردیا۔

ٹرانسپورٹروں کے مطابق انھیں کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹوں پر اہلکار بلاجواز تنگ کرتے ہیں جو آئے روز کا معمول بن گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ حکام ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہیں کریں گے اس وقت تک تربت اور گوادر سے کراچی چلنے والی بس سروس معطل رہے گی۔

دوسری جانب بس سروس معطل رہنے سے گوادر اور تربت سے کراچی کے لئے سینکڑوں مسافر اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ نہ ہو سکے۔