کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن ہے ۔ ایم پی اے گوادر

652

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے منتحب ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمان بلوچ نے کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے سامنے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ غریب بلوچ مزدوروں کا تیل چھین کر پھر خود بھیج دیتے ہیں ہمارے بچے بھوکے اور وہ ارب پتی بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں بطور رکن اسمبلی کہتا ہوں کہ کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے، انکے رگ و خون میں بلوچ دشمنی ہے، کوسٹ گارڈ اہلکار یہاں ایسے کھڑے ہیں جیسے انہوں نے کشمیر فتح کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی بلوچ کا تیل پکڑا گیا تو وہ روڈ اور سڑکیں بند کریں احتجاج کریں ،اس دوران کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے انکی وڈیو بنایا جس پر انہوں نے کہاکہ میرا وڈیو بناؤ لیکن یہاں سے روزانہ چرس اور افیون اسمگلنگ ہوتا ہے لیکن بلوچ کو مزدوری کا کوئی حق نہیں ہے ۔