کوئٹہ میں پولیس تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

458

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پولیس فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نیو سریاب تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ املاک و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج کی بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔