کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، افغان طالبان کے سینئر مشیر جانبحق

394

کسی نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی، قتل کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت کا پس ماندگان سے اظہارِ تعزیت

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کے سینئر مشیر مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے کلی کے علاقے میں شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کی تارگٹ کلنگ کی۔ مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کے قتل کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی تصدیق کردی۔ ترجمان نے قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ علما کا قتل افسوس ناک ہے۔

سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’امارت اسلامیہ کو ملک کی بڑی علمی شخصیت کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس ہے۔ امارت اسلامیہ اس واقعے کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے پس ماندگان اور ان کے عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے