کوئٹہ: جبری لاپتہ رحیم زہری کو منظر عام پر لے آیا گیا

353

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک سال قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے رحیم زہری کو منظر عام پر لاکر ہدہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 3 فروری 2023 کو محمد رحیم زہری اپنی والدہ اور اہلیہ سمیت جبری لاپتہ کئے گئے تھے۔ بعد ازاں 11 دن بعد ان کی اہلیہ رہا ہوگئیں۔

آج رحیم زہری کو منظر پر لایا گیا ہے۔ ان کی بازیابی کے لیے سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ محمد رحیم زہری و انکی اہلیہ، والدہ اور دو بچوں کو رواں سال 3 فروری کو گشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا جس کے بعد محمد رحیم کی والدہ اور بچے انکی اہلیہ رشیدہ زہری کو بازیاب کیا گیا تھا۔

واقعے کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔ جبکہ سماجی رابطوں کی سائٹ پر مہم بھی چلائی گئی۔