کوئٹہ: تنخواہوں کی عدم ادائیگی، واسا ملازمین کی ہاکی چوک پر دھرنا

124

واسا ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ ہاکی چوک پر ریلی و احتجاجی مظاہرہ-

تفصیلات کے مطابق واسا ملازمین کو دو ماہ (مارچ اور اپریل ) کی تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث واسا ملازمین نے کوئٹہ میں ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے جلد تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ واسا ملازمین گذشتہ دو مہینے سے اپنے تنخواہوں سے محروم ہیں اور اب یے روز کا بن چکا ہے حکومت وقت ملازمین کے حوالے سے بلکل غیر زمہ داری کا مظاہرے کررہے ہیں جس سے مجبور ہوکر ہم احتجاج کررہے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا تو اگلے احتجاجی مرحلے میں گورنر اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے-

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا محنت کش طبقہ ہمیشہ زیر عتاب رہا ہے حکومت وقت مختلف دعوے تو کررہی ہے لوگوں کو نوکریاں دینے کے وعدے ہورہے ہیں البتہ جو پہلے سے ملازم ہیں انھیں سئی اور مناسب وقت پر تنخواہیں فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہیں-

مظاہرین نے ہاکی چوک پر اپنا دھرنا جاری رکھا ہوا ہے انکا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اور حکومت واسا ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی اور مطالبات پر فوری عمل نہیں کرتا تو اپنے احتجاج میں مزید شدت لائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی-