کراچی: کمانچر بلوچ کی یاد میں کینڈل واک

172

کمانچر فقط ایک عکس کش نہیں بلکہ شئے مرید تھا جو ہانی کا دیوانہ تھا۔ وہاب بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ڈپٹی آرگنائیزر لالا وہاب بلوچ کی سربراہی میں بروز ہفتہ مغرب کے بعد لیاری آٹھ چوک سے کمانچر بلوچ کی یاد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد شمعیں روشن کی گئیں۔ اس ریلی میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور کمانچر کو خراج تحسین پیش کیا۔

لالا وہاب نے اس دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ کمانچر نہ فقط ایک فوٹوگرافر تھا بلکہ شئے مرید تھا جو ہانی کا دیوانہ تھا۔ عکس کشی تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن کمانچر بلوچستان سے عشق کو زندگی بخشی۔ مکران کو کوہ سلیمان کے ساتھ تصویروں کے ذریعے تعارف کروانے میں کمانچر کا کردار ہے۔ ہم لیاری کے لوگ کہاں جانتے تھے کہ کوہ سلیمان میں بیہو نام کی بھی جگہ موجود ہے لیکن ہمارے لوگوں اور ہماری زمین سے ہمیں کمانچر نے متعارف کروایا۔

لالا وہاب نے بتایا کہ ہم کمانچر کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے کیوں کہ جب اوتھل بیلہ میں سیلاب آیا تھا وہ کمانچر تھا جس نے بلوچ قوم کو جھنجھوڑا اور نصیر آباد بھی ہمیں کمانچر لے گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج بروز اتوار ملیر صدیق گوٹھ میں مغرب کے بعد کمانچر بلوچ کی یاد میں شمعیں روش کیئے جائیں گے۔