کراچی: پولیس کا بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

682
file photo

کراچی پولیس کا دعویٰ ہے کہ لیاری سے بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت معراج عرف ماما سے ظاہر کی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار معراج ماما حساس اداروں کی خبریں بھی بی ایل اے کو دیتا تھا، معراج ماما کی ریکی اور معلومات پر بی ایل اے فورسزپر حملہ کرتی تھی

ان کا کہنا تھا کہ2017 میں تربت سےگوادرمند کی طرف جانے والی فوجی جوانوں کی گاڑی کی ریکی معراج نے کی، ریکی پر بی ایل اے حملہ کرکے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

ڈی آئی جی کےمطابق انہوں نے رمضان میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پرحملہ بھی کروایا، رمضان میں انہوں نے پاکستان نیوی کے ائیرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا، اس حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔