ڈی آئی خان: مسلح حملے میں چار کسٹم اہلکار ہلاک

296

ڈی آئی خان میں سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے۔ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔