ڈیرہ مراد جمالی: ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد چل بسے

180

ڈیرہ مراد جمالی میں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور ان کی 2 سالہ بچی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پھاٹک کراس کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں لاشوں کو ڈویڑنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔