ڈیرہ بگٹی: جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

500

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ پچھلے سال جولائی اور ستمبر کے مہینے میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے جبری لاپتہ کیے گئے عثمان ولد رضو اور واحد بخش ولد دین محمد رہا ہو گئے ہیں۔

جبکہ انکے ساتھ جبری لاپتہ عنایت ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل عرصے سے لواحقین اور مختلف تنظمیں سراپا احتجاج ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے ۔ جبکہ عید کے روز بلوچستان بھر ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں کا کال دی گئی ہے۔