چمن پاکستانی فورسز پر فائرنگ، اہلکار ہلاک، ایک زخمی

287

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی حبیب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کورپس “ایف سی” اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے-

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے-

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کو تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے-