چاغی: ریلوے ٹرین پٹری سے اتر گئی، متعدد بوگیاں متاثر

278

بلوچستان کے علاقے چاغی میں مالبردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، :مالبردار ٹرین کی انجن، ریسٹ وین، چکڑا سمیت متعدد بوگیاں متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کو توزگی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، مالبردار ٹرین سرحدی شہر تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی کہ 565 کلو میٹر پر حادثے کا شکار ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالبردار ٹرین کی بوگیاں سیلفر سے بھرے ہوئے تھے، جاہ وقوع پر ریلوے عملہ روانہ ہوچکےہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب نوشکی کے مقام پر بھی ٹریک کو نقصان پہنچا تھا اس وقت تمام مالبردار ٹرینیں روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے نوشکی شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر سلطان چڑھائی کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی تھی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی دو گھنٹوں سے زائد جاری رہی جبکہ شاہراہ کے اطراف میں درجنوں مسلح افراد کو دیکھا گیا۔ مسلح افراد نے مذکورہ مقام پر ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

تاہم گذشتہ شب ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔