پنجگور: فورسز چیک پوسٹوں پر زیادتیوں کیخلاف مسافر کوچز کا احتجاج

180

جمعے کے روزپنجگور کے مسافر کوچیز اور بس مالکان نے مختلف شاہراہوں پر قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً اپنی سروس بند کردی ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے بس کمپنیوں اور مسافر کوچیز نے مختلف سرکاری اداروں کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً ٹرانسپورٹ بند کرکے اپنی بسیں کھڑی کردی ہیں انکا کہنا ہے کہ بس سروسز اس وقت تک بند رہے گی جب تک شاہراہوں میں قائم چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری ختم نہیں ہوگی ۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ پنجگور سے کوئٹہ اور کراچی اور دیگر علاقوں میں میں قائم چیک پوسٹوں بلاجواز ہمیں تنگ کرکے مسافروں کو اذیت سے دوچار کردیتے ہیں اور کوسٹ گارڈ نے ٹرانسپورٹروں کا جینا اجیران کردیا ہے یہاں تک کسی مسافر کوچیز کو کیک بسکٹ و دیگر خوردنوش کے اشیا تک لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے اور بھتہ لیکر ہمیں چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے ہمارے کاروبار سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم مسلسل زیادتیوں تنگ کرنے پر مجبور ہوکر بس سروسز بند کردی ہے جب تک وہ اپنی بھتہ خوری ختم نہیں کریں گے بس سروسز بند رہے گی۔