پنجگور اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

244

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کے پنجگور کے علاقے زنڈیں داز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا، جسکی شناخت صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گرمکان رہائشی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دونوں بھائی بتائے جارہے ہیں۔واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔