پشین پاکستانی فورسز کا مبینہ آپریشن: دو مشتبہ افراد کو مارنے کا دعویٰ

139

پشین آپریشن میں پولیس اہلکار کے ہلاکت میں ملوث افراد مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں-

پشین سنزلہ پہاڑ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرپ شین جمعہ داد مندوخیل کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے-

جمعہ داد مندوخیل نے دعویٰ کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونیوالے افراد رسالدار لیویز حمیداللہ کو قتل کرنے میں ملوث تھیں ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں ۔

خیال رہے کہ پاکستانی فورسز نے ماضی میں بھی اسطرح کی مقابلوں کا دعویٰ کرتی رہے ہیں تاہم بعدازاں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا تو جبری لاپتہ افراد کے طور ہوتے رہے ہیں۔

آج فورسز کے آپریشن میں مارے گئے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے-