پاکستانی فوج پر حملے و مواصلاتی آلات کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

316

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مذید کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں نے گذشتہ شب ایک اور کارروائی میں زامران کے علاقے جالگی میں قابض پاکستانی فوج کے مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک بیٹری و سولر سسٹم کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف سے مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔