نوشکی و منگچر میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

541

بلوچستان نوشکی اور قلات کے علاقے منگچر میں پاکستان فوج بڑی تعداد میں پیش قدمی کررہی ہے۔

نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں آج صبح سے پاکستان فوج پیش قدمی کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور پیدل اہلکاروں کو پہاڑی سلسلوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دریں اثناء قلات کے علاقے منگچر میں بھی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

گذشتہ روز سبی سے ہرنائی کی جانب فوج کی بڑی تعداد کو ریل کے ذریعے جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

قبل ازیں کیچ کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی خبرے سامنے آئے تھیں تاہم حکام کی جانب سے فوجی آپریشنوں کے حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔