مند میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

321

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں دشمن فوج کے مین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات نو بجے سرمچاروں نے قریب سے جاکر مند سورو میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مین کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ دو راکٹ کیمپ کے اندر گرنے کی وجہ سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن نے عام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔