مستونگ: نوجوان جبری طور پر لاپتہ

176

پاکستانی خفیہ اداروں نے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے عید سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اسرار نامی شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

نوجوان کی پاکستانی اداروں کے ہاتھوں گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں 9 اپریل کو کردگاپ کے رہائشی اسرار احمد کے اغوا کی خبریں انتہائی تشویشناک ہے-

انہوں نے کہا ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرار احمد کی پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی تحقیقات کرے اور اسرار احمد کو منظرعام پر لاکر انکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے-