مستونگ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

390

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ گذشتہ روز بی ایل اے کے حملے میں دھماکے سے دشمن کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ کا معائنہ کررہے تھے۔ بی ایل اے سرمچاروں نے حملے میں گرنیڈ لانچر اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔