مستونگ: مَروْ میں پاکستانی فورسز پر ایک اور حملہ

477

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کو ایک اور حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی فورسز کی گاڑیوں و پیدل اہلکاروں کو مستونگ کے علاقے مَروْ میں آج صبح اس وقت حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ گذشتہ روز فورسز پر ہونے والے بم حملے کی جگہ کا معائنہ کررہے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تین گاڑیوں پر مذکورہ مقام پر پہنچنے والے اہلکاروں کو پہلے ہی سے گھات لگائے حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، اس دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گذشتہ روز پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ مذکورہ دھماکے میں حکام نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔