مستونگ: اسپلنجی میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری

359

اسلپنجی میں پاکستانی فورسز فوجی آپریشن کررہے ہیں۔ گذشتہ دنوں فورسز کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہونے کی تصدیق ہوسکی۔

پاکستانی فورسز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو میں آج صبح سے آپریشن کررہے ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق قصبے سمیت مَرو کنڈ، یو فون ٹاور، پُھل و دیگر مقامات کی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مَرو و گردنواح میں فورسز نے ناکہ بندی کردی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فورسز کیمپ و گشت پر معمور اہلکاروں کو بم دھماکوں اور مسلح حملوں نشانہ بنایا گیا ہے۔ تین حملوں میں فورسز نشانہ بنیں جن کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

دو روز قبل پی ٹی سی ایل کی مواصلاتی ٹاور کو نامعلوم افراد نے تباہ کیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔