قلات، زامران: پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ، مواصلاتی آلات تباہ

392

بلوچستان کے ضلع قلات اور زامران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا اور مواصلاتی آلات کو تباہ کردیا۔

قلات کے پہاڑی سلسلے جوہان میں قائم پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے وقت دیر تک شدید فائرنگ کی آواز سننے میں آئی تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اتوار کی شب قلات شہر میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں بتایا کہ قلات شہر میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء گذشتہ رات زامران کے علاقے جالگی میں فورسز کے مرکزی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے مختلف مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک سولر پینلز کو تباہ کردیا۔ اس دوران علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سننے میں آئیں۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ  داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ ان علاقوں میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں جو ماضی اس نوعیت کی کارروائیاں کرچکی ہے۔