عید ان کی ہوتی ہے جن کے دل خوش ہوتے ہیں۔ ہمشیرہ لاپتہ سلمان بلوچ

287

خضدار کے رہائشی جبری لاپتہ سلمان بلوچ کی بہن سعدیہ بلوچ نے کہا ہے کہ عید ان کی ہوتی ہے جن کے دل خوش ہوتے ہیں، عید ان کی ہوتی ہے جن کا بھائی اور باپ سلامت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تیسری عید ہے جو ہم بغیر بھائی کے گزار رہے ہیں، بھائی کی جدائی کیا ہوتی ہے، یہ ہمیں ڈیڑھ سال میں معلوم ہو گیا ہے میرے بھائی سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور وہ تاحال لاپتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے خضدار میں عید کے دن تین بجے شہید عبدالرزاق چوک سے ریلی نکالی جائے گی۔ اور بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے شام کو آن لائن مہم چلائی جائے گی، لہذا میں تمام باشعور لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ ریلی میں بھر پور شرکت کریں اور مہم میں حصہ لیں۔