شہرک: چوکی پر حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

269

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کیچ کے علاقے شہرک میں پگونش کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ قریب سے حملے کی وجہ سے دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔