سیستان بلوچستان: ایرانی فورسز پر حملہ چھ اہلکار ہلاک

759

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سیب سوران میں ایرانی فورسز پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایک مسلح جھڑپ میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے خلاف سرگرم مسلح بلوچ سنی گروپ جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے قریبی خبر رساں ادارے تسنیم نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔

جبکہ جیش العدل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے “اسپیشل یونٹ فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس آپریشن یونٹ” کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز پر جیش العدل کے حملوں میں شدت دیکھنے میں آرہا ہے۔ رواں ہفتے مسلح افراد نے چابہار اور راسک میں ایرانی فورسز کو بڑے نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ دنوں چھ اپریل کو زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایرانی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ سوران میں بھی مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔