سوراب فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کا کونسلر قتل

256

نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کے کونسلر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوراب میں مرکزی شاہراہ پر نوری نصیرخان چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے کونسلر و وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب عبدالسلام میروانی کو شدید زخمی کردیا-

واقعہ کے بعد جمعیت رہنماء کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہارگئے۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے، تاہم فوری طور پر فائرنگ کی وجوعات سامنے نہیں آسکے ہیں۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کررہی ہے۔