سنی شوران میں مواصلاتی ٹاور تباہ

259
فائل فوٹو:

نامعلوم افراد نے مواصلاتی ٹاور پر فائرنگ کی اور مشینری کو نذر آتش کردیا۔

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی شوران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کی مشینری و سولر پلیٹس پر فائرنگ کے بعد نذرآتش کردیا۔

واقعے کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام کو بندش کا سامنا ہے جبکہ حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متعدد مواصلاتی ٹاوروں کو تباہ کرچکے ہیں۔

مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے کہ مختلف کم آبادی والے علاقوں میں پاکستان فوج کی ایماء پر موبائل ٹاور نصب کرکے ان سے جاسوسی کا کام لیا جاتا ہے یا فوجی اہلکاروں اور کمپنیوں کو سہولیات فراہم کی جاری ہے۔