زہری: جبری لاپتہ دو نوجوان بازیاب

195

زہری سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو افراد بازیاب ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری سے ڈیڑھ قبل ماہ قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو افراد محمد انور ولد محمد حیات قوم شیخ اور نصراللہ ولد عبداللہ جتک سکنہ زہری بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں-

خاندانی ذرائع نے مذکورہ افراد کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا طویل سلسلہ جاری ہے جبکہ زہری سے بھی مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز، مقامی ڈیتھ اسکواڈز و پاکستانی خفیہ اداروں نے متعدد افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے-

مارچ میں پاکستانی فورسز نے دو مختلف کاروائیوں میں تین افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھیں جن میں دو بھائی میر خان ولد سید خان، حسین خان ولد سید خان ایک اور نوجوان بلال احمد ولد استاد محمد بخش میراجی شامل تھیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے تینوں نوجوان تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں-