زامران اسنائپر و مشکے بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

247

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران و مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے زامران کے علاقے کوتان میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی میں دشمن کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں کل رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے رونجان میں گڈانی کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے پر ای آئی ڈی بم حملہ کیا ہے۔ قافلے کے ایک ویگو گاڑی بم حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا دشمن کا قافلہ گجر سے رونجان کی جانب آرہا تھا کہ سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ سر زمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے