سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آر اے گذشتہ شب خیرپور میرس میں پاکستانی رینجرز پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور رینجرز کارپوریٹ فارمنگ کے پروجیکٹ کے نام پر سندھ کی 13 لاکھ زمین پر قبضہ کرنے ، سندھ کے محب وطن کارکنان کو جبری لاپتا کرنے اور ان کو ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کرنے میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہ اکہ پنجاب سامراج سندھ کی زمین، ساحل سمندر، تیل، گیس، کوئلے اور دوسرے تمام وسائل پر قابض ہے۔ سندھ کی ساری سمندری ساحلی پٹی پر نوآبادکاری کے منصوبوں سمیت چائنا اور سعودی عرب سمیت دیگر بیرونی ممالک تمام سندھ دشمن منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا بند کریں۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے پاکستانی فورسز سمیت تمام غیر سندھیوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ سے نکل جائیں۔ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔