بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے دکی میں سوموار کی شب قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دکی میں زندہ پیر کے علاقے میں قابض فوج کی دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگاکر کر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، بزدل فوج کی ایک گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ ایک گاڑی حملے کی زد میں آگئی، جسے سرمچاروں نے گھیر کر طویل عرصے تک جدید ہتھیاروں و دستی بموں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دشمن اہلکار بلال سمیت تین اہلکار موقع پر ہلاک اور لانس نائیک عصمت، لانس نائیک مالک قیول اور سپاہی شہزاد سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج بلوچ وسائل کی لوٹ مار کیلئے مذکورہ علاقے میں مقامی کاسہ لیسوں پر مشتمل امن لشکر کے نام سے ایک ڈیتھ اسکواڈ قائم کرچکا ہے، جسکا مقصد بلوچ وسائل کے لوٹ مار کو یقینی بنانا اور سرمچاروں کیخلاف صف بند ہونا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی دشمن کے زرخرید ان مقامی کاسہ لیسوں کو یہ تنبیہہ جاری کرتی ہے کہ اگر وہ بلوچ سرمچاروں و بلوچ قومی مفادات کیخلاف دشمن کے ساتھ صف بند ہوئے تو ان پر شدید نوعیت کے حملے کیئے جائینگے۔ بلوچ تحریک آزادی میں غداروں کے ساتھ وہی رویہ و سلوک برتا جائیگا جو دشمن فوج کیخلاف روا رکھا جارہا ہے۔ اس وارننگ کے بعد اگر کوئی بھی شخص ان سرکاری لشکروں میں متحرک پایا گیا تو وہ اپنے عبرتناک انجام کیلئے تیار رہے۔