دشت: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

410

ضلع کیچ کے علاقےدشت میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دشت کے مختلف علاقوں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ اور فورسز کی گھر گھر تلاشی بھی جاری ہے۔

دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال آپریشن کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری کی گئی ہے۔