خضدار پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوجوانوں سے سرعام معافی منگوائی

407

خضدار میں مقامی ملاؤں کے شکایت پر دو نوجوان گرفتار، عوامی حلقوں کی واقعہ کی مذمت

بلوچستان ضلع خضدار میں دو نوجوانوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے پاداش میں مقامی ملاؤں کے شکایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے حراست میں لیکر سرعام معافی منگوائی-

نوجوانوں کی معافی منگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کردیا گیا جہاں بعد ازاں عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے پولیس اہلکار ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر میں دو نوجوانوں کو حراست میں لئے ہوئے ہیں جہاں سابق ایم این اے خضدار و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا قمرالدین کے بیٹے حافظ جمیل احمد لڑکوں سے معافی منگوا رہے ہیں-

واقعہ کے حوالے سے نوجوانوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے ایک ساتھی کو مزاقیہ انداز میں اپنا روزہ تھوڑنے کا کہ رہا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے انھیں طلب کرکے حافظ جمیل کی موجودگی میں ویڈیو بنواکر معافی منگوائی-

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد عوامی حلقوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون سا قانون ایسے غنڈوں کو سرکاری دفاتر میں بیٹھنے اور جارحانہ الزامات لگانے اور شہریوں کی توہین کرنے کی اجازت دیتا ہے-

عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ کو بھی نوجوانوں سے معافی منگوانے و سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عالا حکام سے واقعہ کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-