خضدار نوجوان تیسری بار جبری گمشدگی کا شکار

201

خضدار سے پاکستان فورسز نے نوجوان کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع خضدار کے علاقے جعفرآباد میں آج پیر کے صبح 9بجے کے قریب پاکستانی فورسز پانچ گاڑیوں پر مشتمل اہلکارں نے یونس نامی نوجوان کے دوکان پر چھاپہ مارکر انھیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے یونس کے خاندانی ذرائع کے مطابق یہ تیسرے بار ہے کہ یونس کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا اس سے قبل انھیں دو بار لاپتہ کرکے ذہنی و جسمانی اذیت دیا گیا تھا-

یونس کے قریبی ذرائع کے مطابق یونس کو پہلی دفعہ 2014 میں لاپتہ کیا گیا ایک مہینے تک جبری لاپتہ رکھنے کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا جبکہ پھر 2017 میں اغواء کرکے 15 دن لاپتہ کرنے کے بعد بازیاب ہوئے اب تیسری بار ہے انھیں پھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

یونس بلوچ کے اہل خانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل خضدار بم دھماکے میں انکے بھتیجے جواد یوسف جان کی بازی ہارگئے تھیں، اہلخانہ ابتک اس صدمے کا شکار تھے کہ انکے چاچا یونس کو پھر سے جبری گمشدگی کا شکار بناکر لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انھیں کریدا جارہاہے-