خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

524

بلوچ یکجتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست نے جرائم پیشہ گروہوں اور افراد کو بلوچ سرزمین پر خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن بلوچ اس استثنیٰ اور اجارہ داری کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کل خضدار میں بم دھماکہ تجارتی مرکز عمرفاروق چوک کے قریب ہوا تھا۔

دھماکا شہر کے گنجان آباد کاروباری علاقے عمر فاروق چوک پر اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ جس سے دو افراد ہلاک پانچ زخمی ہوئے تھے ۔