خضدار: دھماکا، تین افراد ہلاک، دس زخمی

517

خضدار کے اہم ترین کاروباری مرکز عمر فاروق پر مغرب کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس سے ابتدائی طور پر تین ہلاکتوں کے علاوہ دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں عام لوگوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔ خضدار عمر فاروق چوک میں ترشاپنگ سینٹر سمیت دیگر اہم کاروباری مراکز اور دکانیں قائم ہیں، عید کے موقع پر خواتین اور بچوں کا ہجوم شاپنگ کرنے کے لیے عمر فاروق چوک کا رخ کرتا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔