خضدار: ایف سی کیمپ پر دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پولیس گاڑی پر دھماکا

825

مسلح افراد نے خضدار میں ایف سی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنانے کے بعد پولیس گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی-

اسی اثناء موقع پر پہنچنے والے پولیس گاڑی کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں سوار پولیس انچارج مقبول موسیانی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے-

واقعہ کے بعد پاکستانی فورسز و پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے-